• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، جائیدادوں کے سرکاری نرخوں میں ہوشربا اضافہ، جائیدادیں 10سے 20 فیصد مہنگی

راولپنڈی(راحت منیر)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں جائیدادوں کے سرکاری نرخوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہر قسم کی جائیداد کی قیمتوں میں دس سے 20فیصد اصافہ ہوگیا ہے۔ مہنگے ترین کمرشل علاقوں میں عسکری ٹین، بنک روڈ، آدم جی روڈ، چکلالہ سکیم تھری اور راجہ بازار شامل،ضلع راولپنڈی کے1056موضع جات کے نئے ڈی سی ریٹ جاری، سٹرکچر کے ریٹ بھی فکس، راولپنڈی کی مہنگی ترین کمرشل جائیدادیں کینٹ کی ہوگئی ہیں۔ ڈی سی ریٹ کے مطابق پہلے نمبر پر عسکری ٹین دوسرے نمبر پر بنک روڈ، تیسرے نمبر پر آدم جی روڈ کے علاقے ہیں۔ضلع راولپنڈی کے 1056موضع جات کے نئے ڈی سی ریٹ جاری ہوگئے ہیں۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ جائیدادوں کی قیمت گوجرخان میں بڑھائی گئی۔384موضع جات میں قیمتوں میں دس سے20فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید