• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ ٹاؤن ہر سیزن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرتا ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن کے تحت بلاک 14 تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریامیں پانچ روزہ "معرکۂ حق فلاور شو" کا آغاز ہو گیا،نمائش کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف بھی موجود تھے،چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے معنم ظفر خان کو پھولوں کی نمائش کا دورہ کرایا جبکہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے مختلف اقسام کے پھولوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا گلبرگ ٹاؤن کراچی کا واحد ٹاؤن ہے جو سال بھر ہر سیزن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرتا ہے اس سے نہ صرف گلبرگ ٹاؤن بلکہ شہر کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ،گلبرگ ٹاؤن بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریح بھی فراہم کر رہا ہےیہ کامیاب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کی قیادت جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے کر رہے ہیں، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہاہمارا مقصد ہے کہ لوگ فطرت سے قریب ہوں، نوجوان اور بچے پھولوں اور پودوں کی اہمیت کو سمجھیں آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے محنت کش ملازمین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیےیہ پھولوں کی نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید