• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں سولر پاکستان 2025 نمائش اختتام پذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ سولر پاکستان 2025 نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، جو پاکستان کی متبادل توانائی کی طرف پیش رفت میں ایک سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، اس نمائش میں صنعتی پیمانے کی جدید اور انقلابی سولر ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں، جن میں سے کئی پہلی بار پاکستان میں متعارف کروائی گئیں ہیں ، یہ ایونٹ کاروباری ترقی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں متعدد معاہدے اور شراکت داریاں طے پائیں،اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سولر پاکستان جیسے ایونٹس ہمارے ملک میں متبادل توانائی کے حقیقی امکانات اجاگر کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں، حکومتِ سندھ ہر اُس اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے جو صنعتی تعاون کو فروغ دے، معاشی مواقع پیدا کرے اور ہمیں پائیدار توانائی کے مستقبل کی طرف لے جائے، نمائش میں 250 سے زائد ملکی و غیرملکی نمایاں کمپنیاں، توانائی ماہرین، پالیسی ساز اور صنعت سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، جب کہ کاروباری طبقے اور عوام کی جانب سے بھی غیرمعمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید