• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کی قیادت میں حاصل افواج پاکستان کا وقار اعزاز ہے، سلیم ضیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹرسلیم ضیا نےکہا ہے کہ ملک کو آج جس قدر شدت کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے وہ ہر حساس پاکستانی کی آوازہے، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے جو ابتر صورتحال بن گئی ہے اس میں ایک دوسرے کے دکھ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، یہ بات انہوں نے یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کراچی کے تحت پروگرام میں کہی ، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے لیبر ونگ سندھ کے صدر رحیم اعوان ، غلام عبدالباری ، علی اکبر گجر اور دیگر موجود تھے ، سلیم ضیا نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے دنیا بھر میں جو وقار حاصل کیا ہے وہ ایک بڑا اعزاز ہے ، اس سے قوم کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو جلد منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات اور ریفرینڈم کے لئے بھی خود کو ان حالات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید