کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پورروڈ نالہ اسٹاپ کے قریب نالے سے مبینہ طور پرنشہ کے عادی شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد کرلی گئی ، لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 38 سالہ الطاف ولد نور محمد کے نام سے کی گئی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اورہنگورا آباد کا رہائشی تھ، دریں اثنا گڈاپ سٹی تھانہ کی حدود سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھور پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ، متوفی کی عمر تقریباً 35 سال ہے ، لاش کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ،اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدود گلشن حدید فیز ون میں ہوٹل کے قریب سے 40سالہ فیاض ولد ریاض کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا ، تاہم تاحال موت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔