• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے قدم بڑھے تو یہ سرزمین ہندوستان سے پاکستان بنی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے اردو بولنے والوں نے آزادی کی تحریک میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کیا، ہمارے قدم بڑھے تو یہ سرزمین ہندوستان سے پاکستان بنی، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنی اسمبلیوں میں اردو کو صوبائی زبان تسلیم کیا، میری مادری زبان اور میری قومی زبان ہے، اردو فرض بھی ، قرض بھی اور ہمارا فخر بھی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردو کو آج بھی اس کی جائز حیثیت میں تسلیم نہیں کیا جارہا، چائنیز دنیا کی سب سے بڑی مادری زبان، جبکہ اردو سب سے بڑی رابطہ زبان ہے، رابطہ زبان کی حیثیت میں اردو سب سے بڑی زبان ہے، اردو کی ترویج و ترقی کے لیے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہے، وہ ہفتے کو شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے، رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی اردو زبان کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، تقریب کے بعد اردو زبان کی ترویج و ترقی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی، اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید