• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر بن قاسم ریلوے پھاٹک کے قریب اسکریپ کے گودام میں آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر بن قاسم ریلوے پھاٹک کے قریب اسکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا،ریسکیو حکام کے مطابق گودام میں لوہا، پلاسٹک، ربڑ اور ٹائر موجود تھے جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کرلی، تاہم چار فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ کی شدت پر قابو پالیا گیا، گودام کے ساتھ موجود خالی پلاٹ میں بڑی تعداد میں کچرا جمع تھا جہاں ممکنہ طور پر آگ لگی اور پھر اس نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو 1122سندھ کے ترجمان محمد حسان کے مطابق بروقت ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید