• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے واقعات میں ملوث لیاری گینگ وار گروپ کے 2 اہم کارندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گارڈن مرزا آدم خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار گروپ کے 2 اہم کارندوں طلحہٰ عرف جہانگیر اور داد محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد منشیات آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ،ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کا اہم حصہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں، گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتے اور دہشتگردی کے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،گرفتار ملزم طلحہٰ عرف جہانگیر نے 4 سال کا عرصہ جیل میں گزارا،جیل سے آنے کے بعد شاکر بلوچ کے منشیات کے اڈے پر کام کرنا شروع کردیا، منشیات آئس، کرسٹال اور ہیروئین کی آن لائن ڈیلیوری کی جاتی تھی، ملزم طلحہٰ نے سال 2020 میں چاکیواڑہ کے علاقے میں پولیس انسپکٹر جاوید پر گرنیڈ حملہ کرکے شہید کیا تھا، جہان آباد میں قدیر نامی شخص پر بھی فائرنگ کی تھی، سال 2017 میں کلاکوٹ کے علاقے میں عقیل رحمانی پر گرنیڈ حملہ کیا تھا، پاک کالونی کے علاقے میں حاجرہ نامی خاتون کو قتل کیا تھا، سال 2018میں جہان آباد پاک کالونی کے علاقے میں حفیظ نامی شخص پرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ ملزم سال 2022میں پاک کالونی کے علاقے میں باروی بلوچ کے اغواہ میں بھی ملوث رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید