• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، انجینئر ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری اور آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ،تاجر برادری نے مارکیٹ کے مسائل اور دیگر اہم ایشوز کی نشاندہی کی، ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،حالیہ ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف تاجروں کا ایک آواز ہو کر حکومت سے کئے جانے والے تمام مطالبات درست ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید