• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹریفک پولیس اور ویمن آن ویل پاکستان کے اشتراک سے آگاہی سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس اورویمن آن ویل پاکستان کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کو ٹریفک قوانین،ای ٹکٹنگ اورفیس لیس ٹکٹنگ سسٹم سے روشناس کرانا تھا،تقریب میں صوبائی وزیر ویمن ڈیولپمنٹ گورنمنٹ آف سندھ شاہینہ شیر علی ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، فاؤنڈر اینڈ آرگنائزر مہرین مشتاق قاضی،سندھ پولیس ایکسیڈنٹ اینالائزاینڈ ریسرچ سینٹر کےانچارج علی سہاگ سمیت متعدد اہم شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ باشعور اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری خصوصاً خواتین ڈرائیورز ٹریفک نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اختتام پرخواتین میں ہائی وے کوڈ کی کتابیں، ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید