• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر)رات گئے سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مبینہ مقابلے میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندہ نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی اطلاع پر آسکانی محلہ حب ریور روڈ تھانہ موچکو پر چھاپہ مارا جہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور بارودی مواد برآمد کیاگیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید