• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(رپورٹ ؛رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کو گریڈ 22 میں ترقی نہ ملنے سے متعلق مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ ترقی کے اہل سرکاری افسران کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جا سکتی ہے، عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے ہائی پاورسلیکشن بورڈ کو دوبارہ 2 ماہ کے اندر اندراپیل گزار غلام قادر تھیبو کے کیس کی میرٹ پر سماعت کا حکم جاری کیا ،عدالت نے قراردیا ہے کہ درخواست گزار پولیس سروس کا سینئر افسر تھا،جسے 3 بار ترقی سے محروم رکھا گیا ،حالانکہ اس کی 2013سے 2018تک تمام کارکردگی رپورٹیں بھی بہترین تھیں،جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عقیل احمد عباسی نے 4جون 2025کو سپریم کورٹ کراچی برانچ رجسٹری میں کیس کی سماعت مکمل کی تھی ،بدھ کے روز جاری کیا گیا 5 صفحات پر مشتمل تحریری جسٹس محمد علی مظہر نے قلمبند کیا ہے ، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ ہر سرکاری ملازم کو کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دینے کے لیے زیرِ غور لایا جانا اس کا بنیادی حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید