• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی، آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے،ملزم لفٹ آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عید گاہ تھانے میں درج مقدمہ نمبر 183/25 میں مدعی رشید احمد نے بتایا ہے کہ اس کی بیوی سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔مدعی نے بتایا کہ 7 جولائی کو لفٹ آپریٹر نے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ تیسری و آخری منزل پر روک کر لفٹ کے اندر میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ۔بچے کی والدہ میڈیکل وارڈ ٹو میں زیر علاج تھی۔بچہ اپنی والدہ کے پاس وارڈ میں گیاتو لفٹ آپریٹر عبدالوحید اسے سو روپے دے کر لفٹ میں لے گیا اور لفٹ آپریٹر عبد الوحید نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیچے بھیجا۔بچے نے نیچے آ کر والد اور چچا سے شکایت کی اور درد سے رونے لگا ۔وہاں موجود سیکورٹی گارڈز ،چچا اور والد کی جانب سے لفٹ آپریٹر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور لفٹ آپریٹر عبد الوحید کو تھانہ عید گاہ کے حوالے کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید