• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، امریکی قونصل جنرل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امریکی محکمہ تجارت کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن اور امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے اشتراک سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں 65 سے زائد امریکی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس ویبینار کا مقصد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں موجود تجارتی مواقع کو تلاش کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا تھا۔ وزارتِ بحری امور، پورٹ قاسم اتھارٹی، ابوظہبی پورٹس (جو کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ چلاتی ہے)، اور دبئی پورٹس ورلڈ (جو قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل چلاتی ہے) کے سینئر نمائندگان نے پاکستان کی بندرگاہی بنیادی ڈھانچے، ریگولیٹری ماحول، اور تجارتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید