• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا منفرد کارنامہ، پہلی بار نرس کو ڈین کا اضافی چارج دیدیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنرز نے منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے پہلی بار ایک نرس کو ڈین کے عہدے کا اضافی چارج حوالے کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈین کے عہدے کے لئے کم از کم تعلیم ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس ضروری ہے جبکہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں بھی مطلوبہ تعلیم وقابلیت کا تعین کیا گیا ہے جس کے مطابق اس عہدے پر پروفیسر سے کم عہدے کا فرد عارضی طور بھی تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ ایل آر ایچ انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر کے عارضی عہدوں پر تعینات افسران کی مدت پوری ہوگئی ہے، اور عارضی طور پر ڈین کے عہدے کا اضافی چارج نرسنگ ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج ہسپتال ڈائریکٹر کے حوالے کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید