• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے روس سے تعلقات پر نیٹو کی دھمکی سختی سے مسترد کردی

کراچی ( جنگ نیوز)جمعرات کو بھارت نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی طرف سے ماسکو کے ساتھ تعلقات پر ثانوی پابندیوں کی دھمکی کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ روس سے توانائی کی خریداری قومی مفاد اور منڈی کی حرکیات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق مارک روٹے نے بھارت، چین اور برازیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھتے ہیں تو انہیں سخت ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا"ہم نے اس معاملے پر رپورٹس دیکھی ہیں اور ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہوں گا کہ ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہےاس مقصد کے حصول میں ہم مارکیٹ میں دستیاب مواقع اور موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید