• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں بس پر دہشت گرد حملے میں شہید تینوں قوالوں کی میتیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے بس پر حملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والےتینوں قوالوں کے جسد خاکی کراچی پہنچا دیئے گئے ، وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ قلات کے شہداء کے جسد خاکی وصول کیے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے قلات میں قوالوں پر ہونے والے بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سےکوئٹہ جانے والی مسافربس پر بدھ کو قلات کے مقام پردہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کراچی کے معروف قوال گھرانے کے تینوں افراد کی میتیں بلوچستان حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، جہاں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ قلات کے شہداء کے جسد خاکی وصول کیے ۔
اہم خبریں سے مزید