• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معمولی بارشوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی: عظمیٰ بخاری

وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو 

وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان بتایا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پنجاب کی انتظامیہ نے بروقت متحرک ہو کر شہریوں کی جانیں بچائی ہیں۔

پنجاب میں مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئی انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں رکارڈ بارشیں ہوئیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بیسیوں افراد کو ریسکیو کیا اور ان کی جانیں بچائیں، پوٹھوہار ریجن میں ایک افراد، جہلم میں 298، چکوال میں 209، راولپنڈی میں 450، جہلم میں 64 شہریوں کو پاک فوج نے ریسکیو کیا۔

وزیرِاطلاعت پنجاب نے مزید بتایا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید