• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی برآمدات 14.7 فیصد کم چینی کی 1851 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد (اسرار خان) ٹیکسٹائل کی برآمدات مالی سال 25 میں 17.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ پانچ سالوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے لیکن مالی سال 2022کے عروج سے کم، چاول کی برآمدات میں 14.7فیصد کمی ، جبکہ چینی کی برآمدات 1851 فیصد بڑھ گئیں ، فارماسیوٹیکل برآمدات میں 34 فیصد اضافہ؛ پلاسٹک اور سیمنٹ کی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں صرف 39.7 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے 16.65ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 17.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایک تشویشناک اشارہ ہیں کہ یہ شعبہ اب بھی حکومتی سبسڈیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور مارکیٹ میں تنوع کی کمی کا شکار ہے، حالانکہ یہ ملک کی برآمدی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ معمولی اضافہ پچھلے پانچ سالوں میں دوسرا بہترین ہے، لیکن یہ مالی سال 2022 میں ہونے والے ریکارڈ 25.5 فیصد اضافے (19.33 ارب ڈالر تک) کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ برآمد کنندگان اور ماہرین کا انتباہ ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کی ساختی کمزوریاں — جن میں محدود مصنوعات کی جدت، ویلیو ایڈڈ اشیاء میں ناکافی سرمایہ کاری، اور مغربی منڈیوں پر شدید انحصار شامل ہیں — پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید