• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )حکومتی دعوؤں، درآمدات کی اجازت اور قیمتوں کے تعین کے باوجود چینی کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک برقرار ہے۔شہر قائد، شہر اقتدار اور راولپنڈی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو پر آ گئی ہے،جو کہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 40 پیسے فی کلو کی معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید