دیامر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
این ای او سی نے بتایا ہے کہ ان ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس ٹائپ پایا گیا ہے۔
این ای او سی کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر اور ملحقہ اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 14 تا 18 جولائی تک جاری رہی ہے۔
این ای او سی کا یہ بھ یکہنا ہے کہ اس انسدادِ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 59 ہزار 525 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔