کراچی (نیوز ڈیسک)سا بق گورنر سندھ ونشان امتیاز (روح رواں ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قلات میں قوالوں کے قتل کی مذمت، لواحقین سےاظہار تعزیت،پاکستان ائیر فورس کو برطانیہ میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت سے دو ٹرافیاں جیتے پر مبارکباد دی ۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نےکہا کہ قلات میں قوالوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ماجد صابری، عبدالشکور صابری سے فون کرکے تعزیت اور دکھ کا اظہاراور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ایک ساتھی آپکے غم میں برابر کا شریک ہے، انہوں نے کہاکہ ہماری افواج فتنہ الہندوستان کو کچلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومت گورننس بہتر کرے، نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر سخت لائحہ عمل بنائے۔ معجزانہ طورپربچ جانے والے قوال ندیم صابری کے لئے دعائیں، شہید قوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔