• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملہ قومی وقار کا، مودی پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، خاموشی سرکاری ردعمل نہیں ہوسکتی، کانگریس

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کے دعوے پر بھارتی اپوزیشن نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہفتے کو مطالبہ کیا کہ واقعی پانچ طیارے مار گرائے تو قومی وقار اور سلامتی کی خاطر حکومت کیوں صاف جواب نہیں دے رہی ، مودی پارلیمنٹ میں آکر بیان دیں ۔ "ٹرمپ کا میزائل" 24ویں بار انہی دو پیغامات کیساتھ فائر کیا گیا ہے، خاموشی سرکاری ردعمل نہیں ہو سکتی۔لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم کی "خاموشی" پر سوال اٹھایا اور ان سے اس دعوے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مودی سچ بتائو، کیونکہ "ملک کو سچ جاننے کا حق ہے"۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا: "مودی جی، پانچ جیٹ طیاروں کی حقیقت کیا ہے؟ ملک کو جاننے کا حق ہے!"کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ "ٹرمپ کا میزائل" 24ویں بار اسی دو پیغامات کے ساتھ فائر کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے مانسون سیشن شروع ہونے سے صرف دو دن پہلے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ روک دی۔ رمیش نے مزید کہا کہ "وزیر اعظم، جن کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ستمبر 2019 میں ʼہاؤڈی مودی اور فروری 2020 میں ʼنمستے ٹرمپ سے لے کر کئی سالوں کی دوستی اور ڈپلومیسی رہی ہے، انہیں اب خود پارلیمنٹ میں ایک واضح اور دوٹوک بیان دینا ہوگا کہ صدر ٹرمپ گزشتہ 70 دنوں سے کیا دعویٰ کر رہے ہیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ، منیکاچم ٹیگور نے بھی ٹرمپ کے ریمارکس پر حکومت پر حملہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید