اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیپرا نے کے الیکڑک کا 2023-30ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کا پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97روپے مقرر کیا گیا ہے کے الیکڑک کا ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3.31 روپے فی یونٹ جبکہ کے الیکڑک کا بجلی کا ترسیلی ٹیرف 2.86 روپے فی یونٹ مقرر ہوا ہے وفاقی حکومت نے کے الیکڑک کے ملٹی ائیر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی پاور ڈویژن نے کے الیکڑک کے لئے بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات کئے تھے۔