• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی،لندن میں مختصر قیام ،  اتوار کو نیویارک روانہ ہو نگے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ،امریکی وزیر خارجہ سے  بھی ملاقات کا امکان، مصدقہ ذرائع سے معلوم ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار ہفتہ کو اہم دورہ پر امریکہ روانہ ہوگے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ لندن میں مختصر قیام کے بعد اتوار کو نیویارک روانہ ہو جائینگے۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا بھی امکان ہےجب کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کرینگے،دریں اثنا ء دفتر خارجہ کی جانب سے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار اپنے دورے میں نیویارک میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے کی صدارت کریں گے، جس میں ’بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینا اور تنازعات کے پرامن تصفیہ‘ پر گفتگو کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق اعلیٰ سطح کے مباحثے کا مقصد کثیرالجہتی استحکام کے طریقے تلاش کرنا اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارت کاری اور ثالثی کو بڑھانا ہے۔مزید برآں نائب وزیراعظم وو زیر خارجہ اسحٰق ڈار ’مشرق وسطیٰ کی صورت حال، فلسطین کا سوال‘ کے موضوع پر سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی صدارت کریں گے ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک اعلیٰ سطح کی بریفنگ کی بھی صدارت کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید