• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آذربائیجان کا مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ریل اور تجارتی رابطوں کی مضبوطی اور فروغ کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان اور آذربائیجان کا تجارتی ریل رابطے مضبوط بنانے کیلئے ورکنگ گروپس کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں اجلاس وزارت ریلوے میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کی ترقی اور اسے جدید بنانے کےلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ ریل کے ذریعے تجارتی روابط کے فروغ کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری ریلوے بورڈ محمد یوسف کے علاوہ ایس آئی ایف سی، این ایل سی، بحری امور اور اسٹیٹ بینک کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی چیئرمین عارف آغایف کی قیادت میں آذربائیجان کی ٹیم نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید