• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ، چیئرمین FBR پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلب

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا اور وضاحت کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ پہلے چینی برآمد کرکے کماتے ہیں، ایکسپورٹ سے چینی بھی مہنگی ہو جاتی ہے، بعد ازاں قلت کا رونا روکر اور نرخوں کو مستحکم کرنے کے نام پر چینی پھر درآمد کی جاتی ہے، یہ کھیل کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی درآمد اور برآمد کا معاملہ زیر بحث آیا۔ پی اے سی کے رکن معین عامر نے کہا بار بار ایسا ہورہا ہے، چینی کے معاملے پر ہمیں ایکشن لینا چاہیے۔کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ یہ عمل عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید