• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کے دوران کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔حکومت سندھ عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور مون سون کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خطرناک عمارتوں سے فوری طور پر نکل آئیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں۔ خاص طور پر نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان کی 24 گھنٹے موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے پرانے شہر میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جن میں 10 عمارتیں قومی ورثہ قرار دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید