• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی کمیونٹی کو دیوار سے لگایا جانا قابل مذمت ہے، پشتون بیلٹ مینارٹی ایکشن الائنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پشتون بیلٹ مینارٹی ایکشن الائنس کے رہنماؤں سلیمان گل ، وکی بھٹی اور راج پراچہ نے پشتون علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی کو نظرانداز کرکے دیوار سے لگایا جانا قابل مذمت ہے ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالنعیم رند ، عبدالحمید منصوری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں موجود اقلیتی نمائندے پشتون علاقوں میں آباد اقلیتوں خاص طور پر کرسچن برادری کو نظر انداز کررہے ہیں ، یہ سلسلہ گزشتہ 60 سال سے چلا آرہا ہے ، پشتون علاقوں میں آباد اقلیتوں کے لئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے وہ بدحالی اور پسماندگی کا شکار ہیں ۔ اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس گرانٹ کے چیک جو فروری 2025ء میں مسیحی قوم کو دیئے گئے جب لسٹ چیک کی تو پتہ چلا کہ لسٹ میں بہت سے نام دوسری اقلیتی برادری سے تعکق رکھنے والوں تھے ۔ اسی طرح میڈیکل ایڈ کی مد میں اقلیتی عوام کو چیکس دیئے گئے مگر پشتون بیلٹ اور دیگر چھوٹے علاقوں کے مریضوں کو نظر انداز کیا گیا ۔ ہم نے رہائشی کالونیوں کے لئے درخواستیں دیں مگر وہاں بھی شنوائی نہی ہوئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند نے انہیں اپنی جماعت کی جانب سے پھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
کوئٹہ سے مزید