• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپلنجی کے ٹاورزکی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا، کیسکو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے ترجمان نے کہاہے کہ اسپلنجی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاوروں کی مرمت وتنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ 13 ٹاورز کو چوروں نے گرا کرقیمتی پرزے چرائے تھے جس کی وجہ سےعلاقے بجلی کی فراہمی معطل ہے اب مرمت وتنصیب اور بحالی کا کام جاری ہے توقع ہے کہ مزکورہ کام جلد مکمل کر کے اسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی سوراب خضدارٹرانسمیشن لائن کےگرے ہوئے7 ٹاورز کی مرمت و تنصیب و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید