• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیمی فعالیت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،پشتونخوا میپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سٹی سے مربوط ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحصیل سٹی میں پارٹی کی تنظیمی سیاسی کارکردگی ، پارٹی فعالیت اور درپیش مشکلات کا جا ئزہ لیا گیا اور ہر امور پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد ار کان پر زور دیا گیا کہ وہ تحصیل سٹی میں بھرپور فعالیت کیساتھ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ تنظیمی فعالیت میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منان خان بڑیچ، رزاق ترین ، اقبال بٹے زئی ، حفیظ ترین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جھنڈے کا احترام پارٹی کے کارکن ہر کارکن پر فرض ہے کوئٹہ شہر میں بعض افراد وگروہ پارٹی جھنڈوں کو اپنی گاڑیوں میں رکھنے ، مختلف تنازعات کے دوران پارٹی کا نام استعمال کرنے ،خو د کو پارٹی کا نمائندہ ظاہر کرنے کے غیر اخلاقی ، غیر پشتنی ناروا عمل کے مرتکب ہورہے ہیں ایسے افراد جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں انہیں اخلاقی طور پر اس ناروا عمل کو ترک کرنا ہوگا اور پارٹی کارکن ایسے افراد یاگروہ کے تقاریب وپروگراموں سے اجتناب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس غیر وقت یقینی صورتحال سے دوچار ہے، آئین کی پائمالی ، پارلیمنٹ کی بے توقیری ، حقیقی جمہوریت سے انکار کی روش ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کریگی ۔ اجلاس میں پارٹی کے ضلعی رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پارٹی کے آئین ومنشور کے مطابق اپنے سیاسی ،تنظیمی سرگرمیوں کو دوبالا کرتے ہوئے تحصیل سٹی کے تمام علاقائی یونٹس ، ابتدائی یونٹس کی فعالیت ، ان کے ممبرز شب کو مکمل کرنے اور بعد ازاں علاقائی کانفرنسز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید