• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو جدید تعلیم، صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں تو خودمختار بن سکتی ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جستجو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سماجی اصلاحات، انٹرپرینیورشپ، صحت اور فنی تعلیم کے موضوعات پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی تنظیموں، خواتین رہنماؤں ، تعلیمی ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر جستجو فاؤنڈیشن کی صدر صدف رضا وڑائچ، جنرل سیکریٹری نور افشاں، کوآرڈینیٹرز شہزاد رضا وڑائچ، عاصمہ بگٹی، پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین اور کوئٹہ سٹیزن رائٹس موومنٹ کی چیئرپرسن جسٹس (ر) طاہرہ بلوچ نے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیامقررین نے کہا کہ اگر خواتین کو باعزت روزگار، جدید تعلیم، اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف خودمختار بن سکتی ہیں بلکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھی مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ فنی تعلیم، ہنر مند نوجوانوں اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیامقررین نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی و سماجی تبدیلی لانے کے لیے تعلیمی، فنی اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پرشرکا کو شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں، اور جستجو فاؤنڈیشن کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے معلوماتی اور باہمی مشاورت پر مبنی پروگرامز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید