کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے صوبائی کوارڈی نیٹر حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، ان کو اگر پلیٹ فارم فراہم اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ نوجوان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، یہ بات انہوں نے پیر کو نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس مرتبہ نوجوانوں اور طلبا کیلئے مختلف اسکیموں کی مد میں 200 ارب رکھے ہیں جو نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اہم قدم ہے۔