کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا .لیویز کے مطابق دکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پرپہنچ کر لاش ہسپتال پہنچا ئی ۔ جہاں اس کی شناخت نبی داد ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی۔