• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کا دہرے قتل پر اظہار مذمت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا مرد اور خاتون کے سفاکانہ قتل پر شدید رد عمل ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر افسوس کا اظہار ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کا خیر مقدم ، واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سزا ناگزیر ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے ایسی وحشیانہ جرائم معاشرتی اقدار اور انسانی وقار کی توہین ہیں ، ایسا کرنے کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے ملزمان کی شناخت میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بنے گی ۔
کوئٹہ سے مزید