• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار آج سکیورٹی کونسل اجلاس کی صدارت اور سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرینگے

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ رہے ہیں وہ ہائی لیول پولیٹکل فورم سے خطاب، سیکورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت اور خطاب کے علاوہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور دیگر مصروفیات و ملاقات کے بعد واشنگٹن بھی جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق واشنگٹن میں بھی وہ اہم ملاقاتوں کا پروگرام رکھتے ہیں۔ اسحاق ڈار اتوار کو نیویارک پہنچیں گے اور پیر کے روز وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید