ٹھٹھہ( شاھدصدیقی )کراچی سے پکنک منانے کے لئے کینجھر جھیل(کلری) جانیوالی تیز رفتار پکنک بس درگاہ محمد علی شاہ کے مقام پر الٹ کر گڑھے میں جا گری6 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی پکنک منانے کے لئے کینجھر جھیل جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث درگاہ محمد علی شاہ کے مقام پر بس الٹ کر گڑھے میں جا گری جس کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگیے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں احسان اللہ ،بشیر ،روف ،اسداللہ، ابرار اور ارباب شامل ہیں میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ کراچی بھجوادیا گیا جبکہ بس کو گڑہے سے ہیوی کرین کے ذریعہ نکال لیا گیا ہےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی بس حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتےہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کا حکم دیا ہے ۔