• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر گفتگو

اسلام آباد (طاہر خلیل)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لئے حاضر ہے۔
اہم خبریں سے مزید