اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے آفس مینجمنٹ گروپ ( OMG) کیلئے اسپیشل سی ایس ایس (Special CSS) مقابلے کے امتحان 2023 میں کامیابی حاصل کرنے والے 10میدواروں اورپر وموشن امتحان 2024میں کامیاب ہونے والے33امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفر لیٹرز ارسال کیے گئے ہیں۔ سی ایس سی ایس کامیاب امیدواروں کو 15 روز کے اندر اور مقابلہ کے امتحان میں سات دن کے اندرتقرری قبول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر یہ پیشکش منسوخ تصور ہو گی۔ جاری کردہ تقرری ناموں کے مطابق، تمام افسران کو پہلے مشترکہ تربیت (CTP) کے لیے سول سروسز اکیڈمی لاہور اور پھر خصوصی تربیت (STP) کے لیے سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں حاضری دینا ہو گی۔