• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے پاکستان میں سفیر کی مراد شاہ سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور نجی شراکت داری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر یواے ای کے سفیر نے شاہراہِ بھٹو کی حالیہ تعمیر پر وزیراعلی کو مبارکباد دی اور تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار جلد سندھ کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید