کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےایئر فورس طیارہ حادثے پر منگل کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ایک روزہ میچ پر بھی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کھلاڑی اور آفیشلز بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتریں گے، بنگلہ دیش بورڈ کے مطابق میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، میچ کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا۔