ڈھاکہ ہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کا ایک تربیتی لڑاکا طیارہ پیر کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اسکول پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 19افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ملک کی دہائیوں کا سب سے ہلاکت خیز فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نگراں حکومت کے سربراہ محمد یونس نے منگل کے روز یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت 19افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 20دیگر شدید زخمی ہیں۔ڈھاکہ کے نیشنل برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کم از کم 51افراد، جن میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں، زیر علاج ہیں۔