امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس نے ملاقات کی۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فلپائن کے ساتھ فوجی تعلقات زبردست ہیں، چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے، صدر شی جن پنگ نے مجھے چین مدعو کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا فلپائن کے چین کے ساتھ تعلقات سے پریشان نہیں، چین فلپائن تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔