• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں لڑائی جھگڑے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دوگروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران راہ گیر فائرلگنے سے زخمی ہوگیا، تھانہ چکلالہ کو عمر فاروق نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے گھر سے اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ جب تیل کی گھانی والی گلی میں پہنچا تو دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا اسی دوران فائرنگ شروع ہو گئی اور ایک فائر سے میں زخمی ہو گیا ۔بچوں کی لڑائی چھڑوانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا، تھانہ چک لالہ کو لطیف خان نے بتایاکہ فیصل کالونی میں گلی کی نکڑ پر بالمقابل عادل بادشاہ موبائل شاپ بچوں کی لڑائی ہو رہی تھی جو کہ میں نے اور محمد ستار اور جہانگیر خان نے بچوں کی لڑائی چھڑانے کی کوشش کی جو کہ وہاں پر اچانک پرویز مسلح پسٹل 30 بور آ گیا اور مجھے کہا کہ تم نے میرے بیٹے علی پرویز کو کیوں چھڑوایا ہے اورمجھ پر پسٹل تان لیا اور فائر کیا جو میرے بائیں ہاتھ پر لگا ملزم پرویز اپنے بیٹے علی پرویز کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید