• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی گھیب میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

پنڈی گھیب(نمانیدہ جنگ)پنڈی گھیب میں نوجوان مچھلی پکڑنے کی کوشش میں تیز لہروں کی نظر ہو گیا۔جبکہ غیرت کے نام پر شوہر اور سسر نے گولی مار کر 18 سالہ خاتون کو موت کی نید سلا دیا۔واقعات کے مطابق پنڈی گھیب شہر کے قریب بہنے والے نالہ سیل نے ایک اور جان لے لی۔زین نامی 18سالہ نوجوان چکی کے قریب نالہ سیل میں مچھلیاں جو ڈیم ٹوٹنے کے باعث بہہ کر ا رہی تھیں پکڑنے کی کوشش میں گہرے پانی میں چلا گیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے باعث ڈوب گیا مقامی افراد نے نوجوان کی نعش کو نکالا۔ دوسرے واقعہ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سسر نے 18 سالہ خاتون کو گولی مار کر موت کی نید سلا دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد کریم سکنہ درگٸی کی 18 سالہ بیٹی عذرا بی بی کی شادی دو سال قبل جواد خان حال مقیم نزد ڈگری کالج پنڈی گھیب سے ہوئی تھی۔ جواد خان اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے ان کے مابین لڑای جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ گل خان کی بیٹھک میں جرگہ چل رہا تھا کہ جواد خان مسلع پسٹل اور چھری سمیت غصہ کی حالت میں أیا اور أتے ہی اپنی بیوی پر گولی چلا دی ۔
اسلام آباد سے مزید