• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے بارے سروے کروایاجائے گا

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے بارے سروے کروایاجائے گا،پنجاب میں ٹریفک پولیس کے ملازمین سے وردی کی تبدیلی بارے ان کی رائے لی جائے گی ، 2006میں پنجاب میں سٹی ٹریفک پولیس قائم کرکے نیلے رنگ کی یونیفارم مقرر کی گئی تھی جبکہ پنجاب پولیس کی یونیفارم خاکی پتلون اور کالی شرٹ چلی آرہی تھی اس دوران 2017 میں پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرکے زیتونی سبزرنگ کی وردیاں متعارف کرائی گئیں ،اب ٹریفک پولیس کی یونیفارم کی تبدیلی بھی کی جارہی ہے اس حوالے سے گزشتہ ماہ آئی جی پولیس پنجاب نے یونیفارم تبدیلی کے لئےسفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھیں ،ذرائع کاکہناہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے نیلی وردی کی بجائے ٹریفک پولیس کے لئے خاکی یونیفارم تجویزکی ہے ،اس حوالے سے صوبہ بھرمیں سٹی ٹریفک پولیس کے ملازمین سے ان کی رائے طلب کی جائے گی کہ کیا موجودہ یونیفارم برقرار رکھی جائے یانئی یونیفارم متعارف کی جائے ،اس حوالے سے سروے کے نتائج وزیراعلیٰ کوبھجوائے جائیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید