اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)سپرٹینڈنٹ آف پولیس سکیورٹی آپریشنز پری گل ترین نے پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا، اردل روم میں پولیس افسران نے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل ایس پی سکیورٹی آپریشنز کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔