راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ساؤنڈ سسٹم لگاکر فحش گانوں پر ڈانس پارٹی اور شور شراباکرنے والے 12لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکلالہ کو اے ایس آئی محمد عمران نے بتایا کہ بذریعہ نجی سوسائٹی سیکورٹی اطلاع پاکرنجی سوسائٹی فیز 1کی گیلری میں پہنچا جہاں لڑکے لڑکیاں فلیٹ کے باہر گیلری میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر فحش گانوں پر ڈانس پارٹی و شورشرابا کرتے ہوئے پائے گئے۔ گیلری میں موجود 12لڑکے اور لڑکیاں کو قابو کیا جبکہ دو لڑکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے قابو کئے گئے لڑکوں نےنام سجاد خان ولد عالم خان ،محمد کاشف ولد محمد سعید ،محمد آفاق ولد محمد بشارت،نعمان اشفاق ولد محمد اشفاق ،محمد عثمان ولد محمدنیاز،امیر خان ولد گل خان ،جلال خان ولد شیر دل خان ،عثمان علی ولد علی خان اور لڑکیوں نے نام نادیہ پروین ،منعیہ اسد،مریم نواز اورثناء کنول بتلائے گیلری میں پڑے ہوئے ساؤنڈسسٹم کو قبضہ پولیس میں لیا جبکہ بھاگ جانے والوں کے نام منیب اور ملک داؤد معلوم ہوئے۔