• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری 2 کاروں اور 17 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں 2کاروں اور 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں گن پوائنٹ پرمحمد ندیم سے موٹرسائیکل ، موبائل اورڈیوائس انٹرنیٹ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ منڈی مویشیاں کے قریب ملک خرم شہزاد سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ، ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر شوکت حسین سے اسلحہ کی نوک پر 23 ہزار روپے چھین لئے گئے ،عالم آباد میں مسلم حسین کے گھر سے 50ہزارروپے ، 2 موبائل اورسونا مالیتی 4لاکھ روپے ،ڈھوک نجومیں شہزاد الحسن کے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے موبائل، 30ہزار روپے ، سونا مالیتی 2لاکھ 75ہزارروپے اور گھڑی،شمس آبادمیں عبد المالک کا بیگ جس میں لیپ ٹاپ ،یوایس بی اور ایک لاکھ 80ہزار روپے ،لوسر شرفومیں مشتاق الہی کے گھر سےتالہ توڑ کر سونا مالیتی 5لاکھ روپے اور ایک ہزار روپے ،نیشنل ہاؤسنگ سکیم میں ماجد محمود کے گھرسے تالے توڑ کرسامان کل مالیتی دس لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید