کراچی(عبدالماجد بھٹی)بی جے پی حکومت کا انوکھا فیصلہ،بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ بل بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بی سی سی آئی کو سرکاری طور پر وزارت کھیل کے دائرہ اختیار میں لانے کی تیاری ،یہ بل بھارت کے گورننس ماڈل کو اولمپک اور پیرا اولمپک چارٹرڈکے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی کوشش کرے گا،بی سی سی آئی حکومتی فنڈنگ پر بھروسہ نہیں کرتا ہے،بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی کو عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑسکتا ہے،میڈیا رپورٹس نیشنل اسپورٹس بل سے تمام عہدیداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سے بڑھا کر 75 سال کرنے کی امید ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی گرانٹ کے بغیرآزادانہ طور پر کام کرتا رہا ہےلیکن بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راجیو شکلا کی بی سی سی آئی کی نائب صدارت ختم ہونے کے قریب ہے جبکہ صدر راجر بنی کی صدارت بھی خطرے میں ہے۔ بھارتی حکومت نے ایشیا کپ 2025 سے پہلے بورڈ کو اپنے پروں کے نیچے لے لے گا۔